بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

سینئر اداکار نے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار نے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے مداحوں سے معذرت کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں معافی چاہتا ہوں، مجھے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کے لیے چند دن کی چھٹی لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، اس لیے میں فی الحال کچھ بھی لکھنے سے قاصر ہوں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *