
ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف برائے کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کے تمام شہری سپاہی ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی جنگی تیاری دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سیاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی دھمکیوں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران پر دوبارہ بمباری اور اسے تباہ کرنے کی دھمکیوں کے ردعمل میں یہ بیان دیا۔
انہوں نے ایرانی قوم اور مسلح افواج کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے سابق ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا بیان بھی دہرایا