آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی۔

انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو زیارت اورگرد و نواح میں کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد ٹھکانےکلیئرکیے، شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد 33 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، یہ خوارج مقامی آبادی کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

ی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے جس سے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم افغان پراکسیز کو شدید دھچکا پہنچا ہے، دہشت گردی میں افغان طالبان رجیم کا ملوث ہونا امن کے لیے خطرے کا باعث ہے، اسے بھارت کی جانب سے پشت پناہی اور مکمل معاونت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *