ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کی ہلاکت میں گرفتار ملزم کی سی سی ڈی بہاولپور منتقلی کیسے ہوئی؟
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاہور سے سی سی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر کی مداخلت پر معاملہ آگے بڑھاذرائع کے مطابق ملتان میں رات کو ہونے والی ایک میٹنگ میں سی سی ڈی افسران نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ توقیر نذیر کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور مقدمہ ہائی پروفائل کیس کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعد میں لاہور سے سی سی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر کی مداخلت پر معاملہ آگے بڑھا جب کہ سی پی او ملتان اختر فاروق کا کہنا تھا کہ مقدمہ سی سی ڈی کی درخواست پر منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی طاہر مجید کا کہنا ہے کہ 17 مختلف نوعیت کے سنگین جرائم سی سی ڈی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم ایس او پیز کے تحت فی الحال 6 سے 7 نوعیت کے جرائم پر کام کیا جا رہا ہے، آرڈیننس میں مقدمات سی سی ڈی کو منتقل کرنے کا اختیار موجود ہے۔
