ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ144کے تحت یہ پابندی سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر عائدکی گئی ہے، شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔
حکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے سیف ڈرون یوزیج کمیٹی تشکیل دی ہے، تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون استعمال کی تحریری اجازت سیف ڈرون یوزیج کمیٹی دےگی، اسی لیے سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہو گا۔
